تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ

سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر مشہد میں سابق افغان صدارتی مشیر احمد خان غوری پر قاتلانہ حملے میں افغان طالبان کی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ایرانی جریدے ایراف کے مطابق یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والا خودکش حملہ آور طالبان انٹیلی جنس کا ایجنٹ تھا، جسے کابل سے براہ راست ہدایات موصول ہوئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مہمان بن کر سابق افغان صدارتی مشیر کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل کی اور وہاں دھماکا کیا۔ایرانی جریدے کے مطابق اس سے قبل بھی طالبان پر سرحد پار کارروائیوں کے ذریعے ایران میں مقیم سیاستدان معروف غلامی اور سابق افغان جنرل اکرم الدین سری کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان انٹیلی جنس کے مبینہ کردار سے متعلق یہ دعوے ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔