اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ترجیحی تجارتی رسائی کے معلوماتی نظام سے متعلق آگاہی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیاء نے ٹڈاپ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کاروباری برادری کو ترجیحی تجارتی معلومات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ٹڈاپ کے سیکریٹری شہریار تاج نے شرکاء کو ترجیحی تجارتی رسائی کے معلوماتی نظام کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کے ترجیحی تجارتی معاہدوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں اس نظام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔