تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ، نیتن یاہو میں تلخی

ایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ، نیتن یاہو میں تلخی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملوں کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے امریکی صدر پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن اور خلیجی ممالک اس تنازع کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ایک ذریعے نے اس بات چیت کو انتہائی تلخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کے دوران چیخ و پکار کا ماحول تھا۔تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور تلخ کلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ گفتگو میں کوئی جارحانہ یا تلخ انداز اختیار نہیں کیا گیا۔اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نیتن یاہو روزانہ کی بنیاد پر ٹرمپ سے رابطہ کرکے ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے رہنما اسرائیلی وزیراعظم کی ان کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر سے فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت خلیجی اتحادی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے سخت مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل کے لیے مثبت پیش رفت ہورہی ہے، اس لیے امریکا کی جانب سے بڑے پیمانے پر دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی منگل کو کہا کہ واشنگٹن کو فی الحال بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اپنے مقاصد حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا تہران پر معاشی دباؤ برقرار رکھے گا، تاہم اگر ایران نے واشنگٹن کی مقرر کردہ سرخ لکیریں عبور کیں تو امریکی فوج جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب قطر کے ثالثوں نے منگل کو بتایا کہ انہیں واشنگٹن اور تہران دونوں کی جانب سے ابتدائی طور پر مثبت ردعمل ملا ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے کے امکانات کے حوالے سے اب بھی غیر یقینی صورت حال موجود ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ بعدازاں سفارتی رابطوں اور واشنگٹن و تہران کے درمیان ایک فریم ورک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود مذاکرات کسی جامع امن معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔