تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ٹرمپ کا ایران معاہدے پر سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دینے کا دعویٰ

ٹرمپ کا ایران معاہدے پر سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دینے کا دعویٰ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق واضح، مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں، اور یہ دعویٰ درست نہیں کہ معاہدے میں جوہری امور کا ذکر موجود نہیں۔ان کے مطابق معاہدے کا مرکزی حصہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے سے متعلق ہے، جبکہ جوہری معاملات پر جامع اور تفصیلی فریم ورک طے کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا ادارے کی رپورٹنگ حقیقت کے برعکس ہے اور معاہدے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ انہوں نے میڈیا کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے۔اس سے قبل امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد بعض اقدامات کیے جائیں گے، تاہم ایران کی جانب سے اس پر حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور حتمی صورتحال واضح ہونے تک کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔