تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ

ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الوقت ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، تاہم ان کی انتظامیہ تہران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگ دی جارہی ہے، جن میں ایران کی صورت حال بھی زیرِ بحث آتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے درمیانی راستہ اختیار کر رکھا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت نہ تو فی الحال نئی جنگ شروع کی جارہی ہے، نہ مذاکرات کا آغاز ہوا ہے اور نہ ہی مستقل امن معاہدے کی جانب کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع آٹھویں ماہ میں داخل ہوچکا ہے، تاہم واشنگٹن کی جانب سے تہران پر معاشی اور فوجی دباؤ بدستور جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ مؤقف امریکی میڈیا کی رپورٹ میں ایک نامعلوم سرکاری عہدیدار کے بیان پر مبنی ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔