تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر غیر مجاز راستے سے گزرنے والے 2 آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کا شکار ہوگئے۔پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق متاثرہ جہازوں میں سے ایک بہت بڑا آئل ٹینکر تھا، جو شدید دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا اور جل رہا ہے۔بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ دونوں جہازوں نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور خفیہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کررہے تھے۔یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے چند گھنٹے قبل ایک جہاز کو نامعلوم پرتابی شے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی تھی۔عالمی بحری آمدورفت کی نگرانی کرنے والے ادارے وینگارڈ کے مطابق متاثرہ جہازوں میں سے ایک پاناما کے پرچم تلے سفر کررہا تھا، جس کا کچھ حصہ دھماکے اور آگ لگنے کے بعد پانی میں ڈوب گیا۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ حالیہ ہفتوں میں اس دعوے کی تردید کرتی رہی ہے کہ جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔ امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ ایران ان جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل اور ڈرون استعمال کررہا ہے۔
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر دھماکوں سے متاثر، ایک میں آگ بھڑک اٹھی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں