تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا شدید انتباہ

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا شدید انتباہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 14 ماہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔مشترکہ بیان میں ماہرین نے کہا ہے کہ آبادکاروں کے حملے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی میں خوف و ہراس کا مستقل ذریعہ بن چکے ہیں، جن کے باعث عدم تحفظ، غیر یقینی صورتحال اور جبری نقل مکانی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دستخط کنندگان میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق آبادکار تحریک کی جانب سے جاری حملے اسرائیلی حمایت اور خاموش رضامندی کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے مزید کہا کہ تشدد پر مؤثر کارروائی نہ ہونے اور احتساب کے فقدان کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے، جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسلی بے دخلی جیسے خدشات کو تقویت مل رہی ہے۔ماہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر فوری توجہ دے اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔