تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایران کے جہاز پر حملے کے بعد امریکا کا سخت ردعمل کا اشارہ، کشیدگی میں اضافہ

ایران کے جہاز پر حملے کے بعد امریکا کا سخت ردعمل کا اشارہ، کشیدگی میں اضافہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے جہاز پر حملہ اچھا نہیں لگا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے کل چار بار جہاز کو نشانہ بنایا، جن میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ردعمل دیا جائے گا، اور اس کی تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کارگو جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی بحری راستوں کی سیکیورٹی پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، تاہم اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو کسی معاہدے یا انتظام پر اعتراض ہے تو وہ براہ راست رابطہ کر سکتا ہے، تاہم امریکہ کسی بھی حملے کو نظر انداز نہیں کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، لیکن ایران کو آبنائے ہرمز کے استعمال پر کسی قسم کی فیس یا ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو متوازی راستوں کے ذریعے اور ایران کو نظر انداز کر کے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کے مطابق انتظامی فریم ورک اسلام آباد میمورنڈم کی شق 5 کے مطابق ہونا چاہیے، بصورت دیگر متوازی بحری راستوں کی معطلی ناگزیر ہوگی۔