تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

امریکا، اسرائیل کو ایران مخالف جارحیت کا خمیازہ انتخابات میں بھگتنا پڑا، ایرانی صدر

امریکا، اسرائیل کو ایران مخالف جارحیت کا خمیازہ انتخابات میں بھگتنا پڑا، ایرانی صدر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف جارحیت اور مبینہ جرائم کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے، جبکہ یورپی ممالک میں بھی عوام نے جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یورپی انتخابات کے نتائج سے بھی واضح ہوگیا ہے کہ عوام اپنے رہنماؤں کے جنگ پسندانہ نظریات کی حمایت نہیں کرتے۔ایرانی صدر نے کہا کہ کوپ 31 اجلاس جنگ، جارحیت اور ماحولیاتی تباہی کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور جنگ کے نتیجے میں ایران سمیت پورے خطے کے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات پر تفصیلی بات کی جائے گی۔