تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا کی نئی پالیسی، مخالف قوتوں کے حامیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکا کی نئی پالیسی، مخالف قوتوں کے حامیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے افراد کے ویزے محدود یا منسوخ کیے جا رہے ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف مخالف قوتوں کی حمایت کرتے ہیں، اور اب تک چھبیس افراد کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر امریکی اثر و رسوخ کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ اسے ماضی کی ایک اہم حکمت عملی سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے۔محکمۂ خارجہ کے مطابق پابندیاں ان افراد پر عائد کی جائیں گی جو دشمن قوتوں کو مالی، سیاسی یا دیگر اہم معاونت فراہم کرتے ہیں، خصوصاً ایسے اقدامات میں جو علاقائی سلامتی، معیشت یا خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔امریکی حکام نے کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا، تاہم اس اقدام کو خطے میں بڑھتے اثر و رسوخ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل بھی امریکی انتظامیہ ناقدین اور سیاسی شخصیات کے خلاف ویزا پابندیاں عائد کر چکی ہے، جبکہ گزشتہ برس فلسطین کے حامی طلبہ کے خلاف بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی گئی تھی۔حالیہ پیش رفت میں ایران سے تعلق رکھنے والے کم از کم سات افراد کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے، جبکہ بعض لاطینی امریکی رہنماؤں کو بھی اس پالیسی کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔