تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی مشن کے تحت سوئٹزرلینڈ روانہ

امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی مشن کے تحت سوئٹزرلینڈ روانہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اہم سفارتی مشن کے تحت سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں واشنگٹن اور تہران کے درمیان عبوری امن معاہدے کو مستقل علاقائی امن معاہدے میں تبدیل کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سٹیو وٹکوف کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک ہوں گے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال مزید حساس ہو گئی تھی، اور عالمی سطح پر توانائی و سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ 14 نکاتی عبوری معاہدے کے تحت فریقین کو ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر علاقائی تنازعات کے حل کے لیے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی بھی طے پا گئی ہے، جس میں امریکا اور قطر کے مذاکرات کاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ فریقین نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی سے قبل ہونے والے فضائی حملوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ اسرائیلی حکام نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔