تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت

امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر داخلہ مارک وین مولن نے ملک بھر میں پروازوں کی اچانک معطلی کے واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نائن الیون جیسے دہشت گرد حملوں کا کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔وزیر داخلہ نے وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پروازیں روکنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے جمعے کی شام تمام امریکی پروازوں کی اچانک بندش کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی بدنیتی پر مبنی حملے کے شواہد نہیں ملے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی ادارہ برائے ہوا بازی نے مواصلاتی نظام میں تعطل کے بعد ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روکنے کا حکم دیا تھا۔ اس اقدام کے تحت طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا، جبکہ فضائی حدود میں موجود اور بین الاقوامی پروازوں سے متعلق معاملات کو الگ الگ بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔مارک وین مولن نے کہا کہ طیاروں کی واپسی اور پروازوں کی بحالی کے لیے ترجیحات طے کی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب تک کسی دہشت گرد حملے یا امریکا کے خلاف تخریبی کارروائی کا کوئی اشارہ نہیں ملا اور معاملہ بظاہر مواصلاتی نظام کی خرابی تک محدود ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلی سلامتی کو شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں فون موصول ہورہے ہیں جن میں پروازوں کی بندش کو دہشت گرد حملہ قرار دیے جانے سے متعلق سوالات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افراد محفوظ ہیں اور مسافروں کے اہل خانہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔امریکی وزیر داخلہ کے مطابق ملک گیر سطح پر آخری مرتبہ تمام پروازیں نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے دوران معطل کی گئی تھیں۔ تاہم 11 جنوری 2023 کو بھی وفاقی ادارہ برائے ہوا بازی کے نوٹم نامی کمپیوٹر نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث اندرون ملک پروازوں کی روانگی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے لیے روک دی گئی تھی۔