تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

امریکی وسط مدتی انتخابات، قبل از وقت ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد شہریوں کی شرکت

امریکی وسط مدتی انتخابات، قبل از وقت ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد شہریوں کی شرکت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جن کے مطابق اب تک 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔امریکا میں وسط مدتی انتخابات کل 3 نومبر کو ہوں گے، جن میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ متعدد ریاستوں میں گورنرز کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ کی جائے گی۔ انتخابی نتائج کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کی پوزیشن کا تعین کریں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باقی مدت صدارت کے دوران حکومتی پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہوں گے۔امریکی میڈیا این بی سی کے مطابق قبل از وقت ووٹنگ میں تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر جاکر ووٹ ڈالے، جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈاک کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اعداد و شمار کے مطابق ریاست ٹیکساس میں 70 لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ نارتھ کیرولائنا میں بھی قبل از وقت ووٹنگ کے دوران ووٹوں کی تعداد سابقہ ریکارڈ سے بڑھ گئی۔ ریاست میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 10 لاکھ سے زائد جبکہ ریپبلکن پارٹی کے تقریباً 6 لاکھ 79 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ ڈال چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یکم نومبر تک مجموعی طور پر 5 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے تھے، جو 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں انتخابی دن سے پہلے ڈالے گئے تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹوں سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیا نے قبل از وقت ووٹنگ میں اضافے کو انتخابی عمل میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی قرار دیا ہے۔