تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فیفا ورلڈ کپ: امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ: امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی

سان فرانسسکو( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔سانتا کلارا میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور بوسنیا کی ٹیم کو مسلسل دفاعی دباؤ میں رکھا۔ پورے میچ کے دوران امریکہ نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور متعدد گول مواقع بھی پیدا کیے۔امریکہ کو برتری 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی، جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو نہایت مہارت سے گول میں تبدیل کیا۔تاہم بالوگن کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی، کیونکہ دوسرے ہاف میں طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکراؤ کے دوران خطرناک فاؤل پر ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے جائزے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کر انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد امریکہ نے باقی میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک کے ذریعے گول کر کے برتری کو 0-2 کر دیا، جس کے بعد بوسنیا کی واپسی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔