تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

عثمان خواجہ کے انکشافات، آسٹریلوی کرکٹ کا پرانا اسکینڈل پھر زیرِ بحث

عثمان خواجہ کے انکشافات، آسٹریلوی کرکٹ کا پرانا اسکینڈل پھر زیرِ بحث

کینبرا (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے نئے انکشافات نے 2018ء کے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ’’سینڈ پیپر گیٹ‘‘ کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔عثمان خواجہ نے اپنی خودنوشت سوانح عمری ’’صبر‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے واقف تھے اور اس معاملے کی ذمہ داری پوری ٹیم کو قبول کرنی چاہیے تھی۔سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر پہلے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم 8 برس گزرنے کے بعد انہوں نے سچائی سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ کسی ایک کھلاڑی کا انفرادی عمل نہیں تھا بلکہ پوری ٹیم اس معاملے سے آگاہ تھی، اس لیے ذمہ داری بھی اجتماعی طور پر قبول کی جانی چاہیے تھی۔عثمان خواجہ نے کہا کہ اس واقعے میں صرف 3 کھلاڑیوں کو سزا دی گئی، تاہم ان کے خیال میں معاملے کے دیگر پہلوؤں پر بھی بات ہونی چاہیے۔انہوں نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے دوران سینڈ پیپر کو گیند کی ساخت تبدیل کرنے کے لیے مؤثر قرار دیا گیا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔ان کا مزید دعویٰ ہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے پہلے بھی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاتی رہی تھی، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اس معاملے سے لاعلم رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ 24 مارچ 2018ء کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔اس واقعے کے نتیجے میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کو پابندیوں اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات کے دوران عثمان خواجہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ پیٹ کمنز سمیت 4 آسٹریلوی بولرز نے بال ٹیمپرنگ سے لاعلمی کا مؤقف اختیار کیا تھا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق اب تک سامنے آنے والی تمام معلومات کا مناسب جائزہ لیا جا چکا ہے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ 8 برسوں کے دوران اس واقعے پر متعدد دعوے اور افواہیں سامنے آئیں، تاہم وہ اپنی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہے۔