تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وکی کوشل کا کترینہ کیف کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

وکی کوشل کا کترینہ کیف کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ کترینہ کیف کو سالگرہ کے موقع پر منفرد اور محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔کترینہ کیف کی 43ویں سالگرہ پر وکی کوشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اہلیہ کے لیے دل کو چھو لینے والا پیغام لکھا۔شیئر کی گئی تصویر میں وکی کوشل ایک ہاتھ میں کیک کا ٹکڑا تھامے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے کترینہ کیف کو گلے لگا رکھا ہے۔ تصویر کے پس منظر میں سالگرہ کی سجاوٹ اور ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ کا بینر بھی نمایاں ہے۔وکی کوشل نے تصویر کے ساتھ مختصر مگر جذباتی الفاظ میں لکھا، "جان، سالگرہ مبارک ہو"، جبکہ پیغام کے ساتھ محبت کے اظہار کے لیے سرخ دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔تصویر میں کترینہ کیف سفید ٹاپ اور ڈینم جیکٹ میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ وکی کوشل نے سفید شرٹ پہن رکھی ہے۔ مداحوں نے اس محبت بھرے انداز کو سراہتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔