تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابلِ یقین کیچ، ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابلِ یقین کیچ، ویڈیو وائرل

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں غیر معمولی کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کے دوران 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نیتھن اسمتھ نے دفاعی شاٹ کھیلا، تاہم گیند بلے سے لگ کر سلپ کی جانب چلی گئی۔اس موقع پر ویرات کوہلی نے برق رفتاری سے دائیں جانب چھلانگ لگائی اور زمین سے چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے گیند تھام کر شاندار کیچ مکمل کرلیا۔تیسرے امپائر کے جائزے کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا اور نیتھن اسمتھ 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کیچ لینے کے بعد کوہلی نے اپنے روایتی جارحانہ انداز میں جشن منایا، جبکہ 37 سالہ کرکٹر کے اس شاندار مظاہرے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔