تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنگ کے اثرات مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

جنگ کے اثرات مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بلومبرگ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں خوراک اور ایندھن کی قیمتیں مزید بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی معیشت میں حالیہ عرصے میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے، تاہم خطے میں جاری جنگ کے باعث اس پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اب بھی بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے، جس سے خطرات برقرار ہیں۔بلومبرگ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں شرح نمو تین اعشاریہ نو فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں یہ شرح ایک اعشاریہ تہتر فیصد تھی، جو معاشی بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ کے پیش نظر مرکزی بینک نے شرح سود برقرار رکھی ہے، جبکہ مارچ میں مہنگائی بڑھ کر سات اعشاریہ تین فیصد ہو گئی۔ادارے نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث معاشی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے، برآمدات گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں اور حکومت نے ایندھن کے استعمال میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ حکومت نے تین ہفتوں میں ایک سو انتالیس ارب روپے خرچ کیے، جبکہ ایندھن کی کھپت میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی اور صنعتی شعبوں کی رفتار سست رہی تاہم خدمات کے شعبے میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔