تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر، آئی فون پر لنکس براہِ راست کھلیں گے

واٹس ایپ کا نیا فیچر، آئی فون پر لنکس براہِ راست کھلیں گے

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایپ کے اندر ویب لنکس کھولنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین لنکس کھولنے کے لیے واٹس ایپ سے باہر جانے کے بجائے انہیں براہِ راست ایپ میں دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ نے پہلی بار 2019 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ کے اندر ویب براؤزر کھولنے کے فیچر کی آزمائش کی تھی۔ گزشتہ سال بیٹا ورژن 25.14.10.72 کے ذریعے بعض آزمائشی صارفین کو ایپ سے باہر نکلے بغیر کاروباری ویب سائٹس کے لنکس کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔تاہم، اس فیچر کے استعمال کے لیے متعلقہ ویب سائٹ کا ایچ ٹی ٹی پی ایس پروٹوکول استعمال کرنا اور دیگر تکنیکی تقاضے پورے کرنا ضروری تھا، جس کے باعث چیٹس میں بھیجے جانے والے زیادہ تر لنکس اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اب ایک نئے ورژن پر کام کیا جا رہا ہے، جس میں ہر قسم کے لنکس واٹس ایپ کے اندر کھولنے کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔ یہ فیچر آئی فون کے لیے ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ پلیٹ فارم پر دستیاب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 26.41.10.72 میں دیکھا گیا ہے۔اِن ایپ براؤزر کیسے فعال ہوگا؟مجوزہ فیچر کے تحت واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ’اِن ایپ براؤزر‘ کے نام سے نیا آپشن شامل کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ اسے فعال کرنے پر اسکرین کے نچلے حصے میں ایک پیغام ظاہر ہوگا، جس میں صارف کو بتایا جائے گا کہ لنکس اب سفاری یا کسی دوسرے ڈیفالٹ براؤزر کے بجائے براہِ راست واٹس ایپ میں کھلیں گے۔یہ تبدیلی مستقل نہیں ہوگی، بلکہ صارفین جب چاہیں سیٹنگز میں جاکر اس آپشن کو تبدیل کرسکیں گے اور دوبارہ اپنے ڈیفالٹ براؤزر میں لنکس کھولنے کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔