تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

واٹس ایپ چیٹ میں نئی سہولت، تازہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا آسان ہوگیا

واٹس ایپ چیٹ میں نئی سہولت، تازہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا آسان ہوگیا

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے چیٹ کھولتے ہی گیلری میں محفوظ تازہ ترین تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی تجویز دی جائے گی۔نئے فیچر کے تحت صارف کو چیٹ بار کے اوپر تصویر یا ویڈیو کا چھوٹا عکس دکھائی دے گا، جبکہ بعض صورتوں میں کیمرے کا آئیکون عارضی طور پر اس تصویر یا ویڈیو کے عکس سے تبدیل ہو جائے گا۔صارف تجویز کردہ تصویر یا ویڈیو پر کلک کرے گا تو وہ فوری طور پر ارسال نہیں ہوگی بلکہ ترمیم کا آپشن کھل جائے گا، جہاں صارف اپنی مرضی کے مطابق کیپشن اور اسٹیکرز بھی شامل کر سکے گا۔صارف کے پاس یہ سہولت بھی ہوگی کہ وہ تجویز کو نظر انداز کرکے معمول کے مطابق گفتگو جاری رکھ سکے۔واٹس ایپ گیلری میں محفوظ تازہ ترین فائل کو منتخب کرے گا، خواہ وہ عام تصویر ہو، اسکرین شاٹ ہو یا کسی دوسری ایپلی کیشن سے محفوظ کی گئی ویڈیو۔یہ فیچر صارف کے اکاؤنٹ پر دستیاب ہوتے ہی خودکار طور پر فعال ہو جائے گا، تاہم صارفین اپنی سہولت کے مطابق ترتیبات میں چیٹس کے حصے میں جاکر ’’ریسنٹ میڈیا سجیشن‘‘ کے آپشن سے اسے بند بھی کر سکیں گے۔واٹس ایپ کے مطابق نئے فیچر کی فراہمی مرحلہ وار جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کو بھی یہ سہولت دستیاب ہو جائے گی۔