میکسیکو سٹی ( سپورٹس ڈیسک) عالمی فٹبال تنظیم کے تحت منعقدہ 2026 کے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہو گیا، جہاں مجموعی طور پر تین سرخ کارڈ دکھائے گئے۔افتتاحی مقابلے میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ میچ کے دوران ریفری نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے دو اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھایا، جس کے باعث یہ عالمی کپ کی تاریخ کا پہلا موقع بن گیا کہ افتتاحی میچ میں تین سرخ کارڈ جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ عالمی کپ کی تاریخ میں اس سے قبل سات مواقع پر ایک ہی میچ میں تین یا اس سے زیادہ سرخ کارڈ دکھائے جا چکے ہیں، تاہم سب سے زیادہ ریکارڈ 2006 کے عالمی کپ میں قائم ہوا تھا جب پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں چار سرخ کارڈ دکھائے گئے تھے۔