تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کم عمر تیراک زایان کی شاندار کارکردگی، قومی سوئمنگ چیمپئن شپ میں 5 تمغے جیت لیے

کم عمر تیراک زایان کی شاندار کارکردگی، قومی سوئمنگ چیمپئن شپ میں 5 تمغے جیت لیے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)کم عمر پاکستانی تیراک زایان نے قومی سطح کی سوئمنگ چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کر لیے، جن میں تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے شامل ہیں۔زایان نے 50 میٹر بیک اسٹروک، 100 میٹر بیک اسٹروک اور 100 میٹر فری اسٹائل کے مقابلوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ان مقابلوں میں ان کی رفتار، تکنیک اور برداشت کو نمایاں طور پر سراہا گیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 200 میٹر فری اسٹائل اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈلز جیتے، جس نے ان کی مجموعی کارکردگی کو مزید متاثر کن بنا دیا۔زایان انڈر 10 کیٹیگری میں 50 میٹر بیک اسٹروک کے قومی ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔ اس ریکارڈ کے ذریعے انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، سخت محنت اور مستقل مزاجی کا عملی ثبوت دیا ہے۔زایان کی مسلسل کامیابیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔اہلِ خانہ، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے زایان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید قومی ریکارڈ قائم کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے اعزازات حاصل کریں گے۔