تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یمنیٰ زیدی بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں

یمنیٰ زیدی بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں۔ڈرامہ قرضِ جاں کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔اداکارہ نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھا، جس کی جھلکیاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور اس کھیل سے متعلق ان کا علم صرف تقریباً 10 فیصد ہے، تاہم اسٹیڈیم کا ماحول، شائقین کا جوش و خروش اور میچ کا تجربہ انہیں بے حد پسند آیا۔انہوں نے میچ کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے فٹبال کے عالمی مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔