تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

زمبابوے نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دے دی

ہرارے(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے بنگلادیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں 25 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 32ویں اوور میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کی جانب سے نورالحسن نے 31 جبکہ توحید ہردوئے نے 25 رنز بنائے۔ کپتان مہدی حسن میراز 10، تنزید حسن 8، سومیا سرکار 6، تسکین احمد 5، مستفیض الرحمان 5، نجم الحسن شانٹو 3، مصدق حسین 3 اور رشاد حسین 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ناہید رانا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاروا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بلیسنگ مزرابانی اور نیومن نیامہوری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل بنگلادیش کے دعوت دینے پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 36.4 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔زمبابوے کی جانب سے نیومن نیامہوری نے 33 اور کپتان رچرڈ نگاروا نے 27 رنز بنائے، جبکہ انوسینٹ کایا 26، بین کرن 18 اور برائن بینیٹ 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔دیگر بلے بازوں میں بریڈ ایونز 3، کلائیو میڈانڈے 2، سکندر رضا 1، کریگ اروائن اور ویسلے میدھیویر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ بلیسنگ مزرابانی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد نے 2 اور مہدی حسن میراز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔