تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

20 سالہ پریٹوریئس نے کرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

20 سالہ پریٹوریئس نے کرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے 20 سالہ بلے باز لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر کرس گیل کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پریٹوریئس نے جنوبی افریقا کی ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے اپنی شاندار اننگز میں 15 چوکے اور 13 چھکے لگائے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بننے سے صرف 12 رنز کی دوری پر رہ گئے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 2013ء میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف ناقابلِ شکست 175 رنز بنائے تھے۔پریٹوریئس کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ بھی ہے۔مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑے انفرادی اسکور بنانے والوں میں لوہان ڈرے پریٹوریئس 188 ناٹ آؤٹ، کرس گیل 175 ناٹ آؤٹ، ایرون فنچ 172، کرن بیر سنگھ 164 اور حمزہ خان 164 ناٹ آؤٹ کے ساتھ شامل ہیں۔