تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاڑی بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاڑی بن گئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں بھی نئی تاریخ رقم کردی، وہ فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے اثاثوں اور آمدنی نے ملٹی بلینیئر کی سطح عبور کرلی ہے۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق، 41 سالہ رونالڈو نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 22 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔ سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے انہیں روزانہ تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار پاؤنڈ معاوضہ ملتا ہے، جبکہ اشتہارات اور کاروباری سرگرمیوں سے انہوں نے مزید 4 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ حاصل کیے۔فوربز کی امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی سالانہ آمدنی تقریباً 10 کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ رہی۔فرانس کے معروف فٹبالر کائیلیان ایمباپے 7 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ چوتھے اور ریال میڈرڈ کے وینیسیئس جونیئر پانچویں نمبر پر رہے۔ ہسپانوی نوجوان اسٹار لامین یامال نے فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق، رونالڈو اور میسی گزشتہ 13 برسوں کے دوران 12 مرتبہ اس فہرست کے ابتدائی دو مقامات پر جگہ بنا چکے ہیں، جو دونوں کھلاڑیوں کی مسلسل مالی کامیابی اور عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔