تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فرانس میں حکومت مخالف احتجاج، پی ایس جی اور لیون کا فٹبال میچ ملتوی

فرانس میں حکومت مخالف احتجاج، پی ایس جی اور لیون کا فٹبال میچ ملتوی

پیرس( سپورٹس ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان فٹبال میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لیگ ون کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ اتوار، 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، تاہم پیرس پولیس کے حکم پر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لیون کلب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلہ لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا حصہ تھا۔رپورٹس کے مطابق، لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے میچ کی نئی تاریخ اور وقت مقرر کر دیا ہے۔ اب پی ایس جی اور لیون کے درمیان یہ مقابلہ پیر، 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔