تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں گلابی کٹ پہنے گی

چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں گلابی کٹ پہنے گی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق، پاکستانی ٹیم 25 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں خصوصی گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔ یہ اقدام پی سی بی اور پنک ربن کی چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کی مشترکہ کوشش کا حصہ ہے۔اس مہم کے تحت پی سی بی نے خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا ہے، جن پر قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط ہوں گے۔بورڈ کے مطابق، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی، خصوصاً ان خواتین کی مدد کی جائے گی جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے شائقین کو دستخط شدہ خصوصی شرٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خواتین کی معاونت اور قیمتی جانیں بچانے کی کوششوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔