تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

20 ہزار کنٹینرز کی گنجائش رکھنے والا میگا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

20 ہزار کنٹینرز کی گنجائش رکھنے والا میگا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

کراچی( کامرس ڈیسک) دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جسے بندرگاہی سرگرمیوں اور بحری تجارت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 398.5 میٹر طویل اور 59 میٹر چوڑے اس میگا کنٹینر جہاز میں تقریباً 20 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔پورٹ حکام کے مطابق جہاز کا مجموعی اندرونی حجم ایک لاکھ 94 ہزار 308 میٹرک ٹن ہے، جبکہ اس کا ڈرافٹ 12 میٹر ہے۔کے پی ٹی کے مطابق ایم ایس سی ایریکا سے کراچی پورٹ پر 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔ کارگو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جہاز اپنی اگلی منزل چین کے لیے روانہ ہو جائے گا۔پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی کراچی آمد بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد، جدید سہولیات اور عالمی بحری تجارت میں پاکستان کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔