ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے میڈیا اور فوٹوگرافرز کے ساتھ اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رتیش نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ گاڑی پارک کر رہے تھے اور پارکنگ کے لیے فی سیکنڈ ادائیگی کرنا تھی، تاہم اس وقت ان کے پاس نقد رقم موجود نہیں تھی۔ اسی دوران قریب موجود ایک پاپارازی نے فوراً اپنی جیب سے 100 روپے نکال کر انہیں دے دیے۔اداکار نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں فنکار اور فوٹوگرافرز ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کی مسلسل محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔رتیش دیش مکھ کی سادگی اور پاپارازی کی جانب سے مدد کیے جانے کا یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی بےحد پسند آرہا ہے۔ صارفین اسے فنکاروں اور میڈیا کے درمیان مثبت تعلق کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔