تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی

نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی

 اسلام آباد( پاکستان خبر) نجی ٹی وی شو میںسابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بحث کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں، تاہم ریفرنڈم کے ذریعے آئینی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ گورننس اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ 18ویں ترمیم کو 16 سال گزر چکے ہیں، لیکن وسائل اب تک نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی دھمکی سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ اب مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی بات کررہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ صوبوں میں موجود مسائل کی بنیادی وجہ ناقص طرز حکمرانی ہے۔ اگر نئے صوبوں کی تجویز پیش کی گئی ہے تو اس کے ساتھ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ اس اقدام سے عوام کے مسائل کس طرح حل ہوں گے۔