تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی

تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی ماضی میں پاپارازی، یعنی فوٹوگرافرز، کے ساتھ متعدد مرتبہ تلخ کلامی ہوچکی ہے، تاہم وہ ہمیشہ اپنی ذاتی حدود برقرار رکھنے پر زور دیتی رہی ہیں۔تاپسی کو کئی بار فوٹوگرافرز کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا، جس کے باعث ان کا موازنہ سینئر اداکارہ جیا بچن سے بھی کیا جاتا ہے۔ جیا بچن نجی زندگی میں فوٹوگرافرز کی مداخلت کے خلاف کھل کر اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔ایک حالیہ گفتگو میں دہلی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ تاپسی پنوں نے جیا بچن سے موازنے پر کہا کہ انہیں ’دوسری جیا بچن‘ یا ’جیا بچن لائٹ‘ کہنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ان کے مطابق جیا بچن ایک بہترین اداکارہ اور مضبوط شخصیت کی مالک ہیں، اس لیے ان سے موازنہ ہونا ان کی پذیرائی کے مترادف ہے۔پاپارازی کے ساتھ اپنے رویے کا دفاع کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی پر چیخ کر بات نہیں کی اور نہ ہی کسی کو گالی دی ہے۔ ان کے مطابق ایسی خاتون جس کی اپنی حدود بالکل واضح ہوں، بہت سے لوگوں کے لیے خوفزدہ کن ہوسکتی ہے۔تاپسی نے بتایا کہ وہ لوگوں کے چیخنے چلانے کی عادی نہیں، اسی لیے جب پاپارازی ان کا نام زور سے پکارتے ہیں تو انہیں یہ رویہ ناگوار گزرتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فوٹوگرافرز کا خیال ہے کہ وہ ان پر غصہ کرتی ہیں، حالانکہ جب وہ حقیقتاً ناراض ہوتی ہیں تو ان کا ردعمل غصے کے بجائے مکمل خاموشی اختیار کرنا ہوتا ہے۔