نیو یارک( شوبزڈیسک)غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے دوران 25 منٹ تک کھڑے ہوکر زبردست داد دی گئی۔80 منٹ دورانیے کی اس فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے کی ہے۔ فلم میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے استعمال سے متعلق شواہد اور واقعات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔یووال ابراہم اور ریچل زور اس سے قبل 2025 میں دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ پر آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ اس فلم میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مبینہ منظم تشدد اور حملوں کی عکاسی کی گئی تھی۔’نو ادر لینڈ‘ میں فلسطینی ہدایت کار باسل عدرا اور حمدان بلال بھی شریک ہدایت کار کے طور پر شامل تھے۔