تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

ورلڈکپ 2027 کا شیڈول یکم اکتوبر کو جاری ہوگا

ورلڈکپ 2027 کا شیڈول یکم اکتوبر کو جاری ہوگا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے، جبکہ اسی تقریب کے دوران ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے، جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی۔میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ دیگر 8 ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔موجودہ صورتحال کے مطابق بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں جگہ بنانے کیلئے کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ ٹکٹوں کیلئے قرعہ اندازی کے عمل کا آغاز بھی کرے گا۔ شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کیلئے اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔