تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے

آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے

مظفرآباد( پاکستان خبر) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں ہزاروں سرکاری ملازمین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 33 نشستوں میں سے 26 نشستوں پر انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے لیے پہلے مرحلے میں 8 اضلاع کے تقریباً 30 ہزار سرکاری ملازمین اپنے متعلقہ حلقوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کے ووٹوں کے لیے ضلعی ریٹرننگ افسران کے دفاتر کو پولنگ مراکز قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان ووٹوں کی گنتی عام انتخابات کے نتائج کے ساتھ ہی کی جائے گی۔27 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 17 لاکھ 53 ہزار 933 مرد اور 16 لاکھ 11 ہزار 906 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پولنگ مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولنگ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔