تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سوشل میڈیا ڈے: دنیا بھر میں 5.66 ارب افراد سوشل میڈیا استعمال کرنے لگے

سوشل میڈیا ڈے: دنیا بھر میں 5.66 ارب افراد سوشل میڈیا استعمال کرنے لگے

 نیویارک( ویب ڈیسک)ہر سال 30 جون کو دنیا بھر میں سوشل میڈیا ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز 2010 میں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم Mashable نے عالمی رابطوں اور مواصلات میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے کیا تھا۔آج سوشل میڈیا محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ اربوں افراد کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ڈیٹا رپورٹل کی ڈیجیٹل 2026 گلوبل اوور ویو رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد 5.66 ارب تک پہنچ چکی ہے، جو عالمی آبادی کے 68 فیصد سے زائد کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق 2005 میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے بھی کم تھی، جو 2015 میں بڑھ کر 2.27 ارب اور 2025 میں 5.66 ارب تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق اس تیز رفتار اضافے کی بڑی وجوہات کم قیمت اسمارٹ فونز کی دستیابی اور انٹرنیٹ تک وسیع رسائی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک اوسط سوشل میڈیا صارف ہفتے میں 18 گھنٹے 36 منٹ، یعنی روزانہ تقریباً 2 گھنٹے 39 منٹ مختلف پلیٹ فارمز پر گزارتا ہے۔ اس حساب سے ایک صارف سالانہ 40 دن سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر صرف کرتا ہے۔عالمی سطح پر سوشل میڈیا کے استعمال کی اوسط شرح 68 فیصد ہے، جبکہ مشرقی ایشیا میں یہ شرح سب سے زیادہ 88.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد شمالی یورپ میں 79 فیصد، مغربی یورپ میں 77.7 فیصد اور شمالی امریکا میں 74 فیصد آبادی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہے۔