تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

سام آلٹمین کا اے آئی کی سکیورٹی خامیوں سے متعلق بڑھتے خطرات پر اظہارِ تشویش

سام آلٹمین کا اے آئی کی سکیورٹی خامیوں سے متعلق بڑھتے خطرات پر اظہارِ تشویش

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سکیورٹی خامیاں تلاش کرنے کی بڑھتی صلاحیت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں سام آلٹمین نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو محفوظ اور الگ تھلگ کمپیوٹنگ ماحول، یعنی سینڈ باکسز تک محدود رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اے آئی ماڈل اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے لگتا ہے تو اس کے محفوظ ماحول سے باہر نکلنے کی علامات کا پتا لگانا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق نگرانی سے اضافی وقت ضرور ملتا ہے، لیکن حقیقی تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ اے آئی انسانی اقدار کو اپنائے۔سام آلٹمین نے خبردار کیا کہ اس وقت اے آئی سے متعلق خطرات انتہائی سنگین ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ابتدائی مراحل ہی میں کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ماڈلز ہارڈویئر میں چھپی سکیورٹی خامیوں کو غیر معمولی مہارت سے تلاش کر سکتے ہیں۔ ان کے بقول ہیکرز ان صلاحیتوں کو استعمال کرکے ایسے سافٹ ویئر بگز بھی تیار کر سکتے ہیں جنہیں درست کرنا انتہائی مشکل ہو جائے۔