تازہ ترین
پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں صاحبہ کی بیٹے احسن افضل خان کو اقربا پروری سے متعلق اہم نصیحت
پاکستان خبر

گوگل میپس فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

گوگل میپس فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) گوگل میپس دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، بالخصوص اسمارٹ فونز پر راستے تلاش کرنے اور نیوی گیشن کے لیے، تاہم یہ ایپ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔جی پی ایس، گرافکس کی تیاری اور راستہ دکھانے کے دوران اسکرین مسلسل روشن رہنے کے باعث گوگل میپس زیادہ بیٹری استعمال کرتا ہے۔لیکن اس ایپ کا کم استعمال کرنے والے افراد کی بیٹری بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے، جس کی ایک عام وجہ لوکیشن تک رسائی کی اجازت ہر وقت فعال رکھنا ہے۔گوگل میپس کو پس منظر میں بھی لوکیشن تک رسائی حاصل ہو تو یہ ایپ بند ہونے کے باوجود صارف کی پوزیشن معلوم کرتی رہ سکتی ہے، جس سے بیٹری کی کھپت بڑھ سکتی ہے۔