کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین جلد انسٹاگرام ریلز براہ راست ایپ کے ذریعے بھیج سکیں گے، کیونکہ واٹس ایپ کے اٹیچمنٹ مینیو میں ریلز کا شارٹ کٹ شامل کیا جا رہا ہے۔ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے۔ اس کے تحت گیلری کے میڈیا پکر میں ریلز کا شارٹ کٹ فراہم کیا جائے گا۔اس شارٹ کٹ پر کلک کرنے سے ایک نئی اسکرین کھلے گی، جہاں سے صارفین انسٹاگرام ریلز منتخب کرکے بھیج سکیں گے۔اس فیچر کے استعمال کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو میٹا اکاؤنٹس سینٹر میں فعال کرنا ضروری ہوگا۔ اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ وہاں منسلک نہیں ہوگا تو میڈیا پکر کے ذریعے انسٹاگرام ریلز بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق میڈیا پکر میں 3 ٹیبز ہوں گے۔ ’ریسنٹ‘ ٹیب میں حال ہی میں دیکھی گئی ریلز، ’سیوڈ‘ ٹیب میں محفوظ کی گئی ریلز اور ’لائیکڈ‘ ٹیب میں پسند کی گئی ریلز دکھائی دیں گی۔