تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ روکنے کے لیے 8.2 کلومیٹر فائر لائنز مکمل

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ روکنے کے لیے 8.2 کلومیٹر فائر لائنز مکمل

پشاور ( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا میں جنگلات کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات تیز کردیے گئے ہیں، محکمہ جنگلات نے باری کوٹ بلاک میں ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8.2 کلومیٹر طویل فائر لائنز کی تعمیر مکمل کرلی۔محکمہ جنگلات کے مطابق 19 سے 29 اکتوبر 2026 کے دوران مزید 3.4 کلومیٹر فائر لائنز تعمیر کی گئیں۔ یہ حفاظتی پٹیاں کمپارٹمنٹ نمبر 14، 36 اور 45 کی پہاڑی چوٹیوں اور قدرتی ڈھلوانوں پر قائم کی گئی ہیں۔فائر لائنز کی تعمیر فارسٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ایف ڈی ایف) اسکیم کے تحت کی گئی، جس میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں نے حصہ لیا۔ ان راستوں سے جھاڑیوں اور آتش گیر مواد کی صفائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ فائر لائنز جنگل میں آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی، جبکہ ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے والی ٹیموں کو متاثرہ مقامات تک پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔محکمے کے مطابق جنگلات کے تحفظ، بحالی اور پائیدار انتظام کے لیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ انہیں آتشزدگی کے تباہ کن اثرات سے محفوظ بنایا جاسکے۔