تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ

نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ

اسلام آباد (پاکستان خبر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومت اپنا واضح موقف پہلے ہی پیش کر چکی ہے، تاہم اس معاملے پر عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ناگزیر ہے کہ تمام توجہ عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں پر مرکوز رکھی جائے۔ انہوں نے نئے صوبوں کی بحث پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موقف دوٹوک ہے، لیکن اگر اس حوالے سے عوام کی رائے جان لی جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اگر عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک ہے، اور اگر عوام اس کی حمایت نہیں کرتے تو نہ بنائے جائیں۔ ان کے بقول اس موضوع پر ملک بھر میں بحث جاری ہے اور جب مناسب وقت آئے گا تو یہ معاملہ باقاعدہ بحث کے لیے پارلیمنٹ میں بھی آ جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے خوش آئند پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے باقاعدہ دفاتر کھول رہے ہیں، جس سے ملک میں ڈیجیٹل رابطوں اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔