تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب

اسلام آبا د( کامرس ڈیسک) پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس 11 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ (1.2 ارب) ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے رواں برس اکتوبر میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے تھے، جن کے دوران معاشی اہداف اور شرائط سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے تھے۔وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان کے موجودہ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی پانچویں قسط کے اجرا کے لیے چوتھا اقتصادی جائزہ بھی اکتوبر میں مکمل کیا گیا تھا، جس کی روشنی میں بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کی قسط موصول ہونے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے لچک اور پائیداری سہولت (آر ایس ایف) پروگرام کے تیسرے جائزے پر بھی فریقین کے درمیان مذاکرات ہو چکے ہیں، جس کے تحت پاکستان کو 21 کروڑ ڈالرز کی چوتھی قسط ملنے کا امکان ہے۔ دونوں پروگراموں کے تحت ملنے والی اس مجموعی رقم سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔