تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش

سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے میچ ونرز ہونے کی صلاحیت ثابت کی، جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے بھی ان کی گرومنگ اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد اور کارکردگی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، نئے کھلاڑیوں نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور ٹیم کو فتح دلانے والی پرفارمنس پیش کی۔آئندہ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ مستقبل کی ہوم سیریز میں بھی ایسی پچز تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی جو بیرونِ ملک دوروں کی تیاری میں مددگار ثابت ہوں، کیونکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں سیم اور سوئنگ کرنے والی وکٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مائیک ہیسن نے پاکستانی بولنگ اٹیک کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رضااللہ کی تیز رفتار، عامر جمال کی سیم موومنٹ، محمد عباس کی نپی تلی لائن و لینتھ اور ثاقب خان کی سوئنگ مل کر ایک انتہائی مضبوط اور متوازن بولنگ اٹیک تشکیل دیتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے بیٹنگ کے شعبے میں بھی نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سلمان علی آغا کو ٹیم کا اہم ستون قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس اور علی شبیر جیسے باصلاحیت نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے متعدد بہترین آپشنز دستیاب ہیں؛ ضرورت پڑنے پر ابرار احمد اور علی عثمان کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے، جبکہ ساجد خان بھی ایک بہترین اسپنر ہیں جو بالخصوص بائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔