تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ( پاکستان خبر)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے دوران مزید 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تازہ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز مقامات پر چھپے دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 88 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فورسز نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے لیے خطرہ ہیں، ان کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، امن دشمن عناصر کو کہیں بھی چھپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔