تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عامر خان اور گوری اسپرٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک، ممبئی میں سادہ تقریب

عامر خان اور گوری اسپرٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک، ممبئی میں سادہ تقریب

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی دیرینہ ساتھی گوری اسپرٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں کی شادی 5 جولائی 2026 کو ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر ایک نہایت سادہ اور نجی تقریب میں رجسٹرڈ انداز میں انجام پائی۔رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور چند دوستوں سمیت تقریباً 150 افراد شریک ہوئے، جہاں ماحول خوشگوار اور خاندانی نوعیت کا تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں عامر خان اور گوری اسپرٹ کو شادی کے رجسٹر پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں عامر خان سفید روایتی لباس جبکہ گوری اسپرٹ ہلکے بیج رنگ کے خوبصورت لباس میں موجود تھیں۔ایک تصویر میں گوری کے بیٹے کوئن کو انگوٹھی کا ڈبہ تھامے جوڑے کے درمیان بیٹھے دیکھا گیا، جبکہ اس موقع پر عامر خان کے بچے آزاد راؤ خان، جنید خان اور ایرا خان بھی تقریب میں شریک تھے۔شادی کے بعد منعقد ہونے والے استقبالیہ میں فلم انڈسٹری سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اشوتوش گواریکر، راج کمار ہیرانی، ایلی آوراَم، عرفان پٹھان اور مکیش امبانی سمیت دیگر نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ کی پہلی ملاقات تقریباً 25 سال قبل بنگلورو میں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ بعد میں 2024 میں دوبارہ ملاقات کے بعد ان کے تعلقات میں قربت پیدا ہوئی۔ گوری اپنے بیٹے کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئیں، جبکہ عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں باضابطہ طور پر اپنی شریکِ حیات کے طور پر متعارف کرایا تھا۔