تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

والد سے متعلق سنگین الزامات پر میگھن مارکل رنجیدہ، بچوں کے تحفظ پر تشویش

والد سے متعلق سنگین الزامات پر میگھن مارکل رنجیدہ، بچوں کے تحفظ پر تشویش

 لندن(شو بز ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سینئر کے خلاف بچوں سے متعلق سنگین الزامات سامنے آنے پر شدید رنجیدہ ہیں۔برطانوی جریدے ہیلو کے مطابق میگھن اپنے شوہر ہیری اور بچوں، 7 سالہ آرچی اور 5 سالہ للیبیٹ کے ہمراہ مختصر تعطیلات کے لیے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں، جہاں وہ میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق میگھن کے سوتیلے بھائی تھامس جونیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اپنے والد کے سامان سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر ملی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن اس معاملے پر شدید افسردہ ہیں اور اپنی بیٹی کو دیکھ کر متاثرہ بچوں کے بارے میں سوچتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ ان کے دوست احباب بھی پیغامات کے ذریعے ان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ میگھن مارکل اور ان کے والد کے درمیان 2018 سے تعلقات منقطع ہیں۔ حالیہ تنازع پر اپنے بیان میں میگھن نے کہا تھا کہ والد کو اپنے بچوں سے دور رکھنے کا فیصلہ ان کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام دیگر خاندانوں کے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہوں گے۔