تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

عامر خان کا پردیپ راوت کے انتقال پر اظہارِ افسوس

عامر خان کا پردیپ راوت کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے معروف اداکار پردیپ راوت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پردیپ راوت نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بے خوفی، محنت اور بھرپور لگن کے ساتھ کام کیا۔فلم گجنی میں پردیپ راوت کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہوں نے ولن کا کردار جس شاندار انداز میں ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پردیپ راوت کا کردار بھارتی سنیما کے یادگار منفی کرداروں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ ان کی بہترین اداکاری نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ پردیپ راوت کے کردار کے بغیر شاید فلم گجنی کو وہ کامیابی نہ ملتی جو اسے حاصل ہوئی۔