تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

عرفی جاوید شہریار منور کی معترف، دبئی میں ملاقات کا احوال سنا دیا

عرفی جاوید شہریار منور کی معترف، دبئی میں ملاقات کا احوال سنا دیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکار شہریار منور کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچ گئی، بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے دبئی میں ان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے ان کے اخلاق اور خوش مزاجی کی تعریف کی ہے۔عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے کمنٹ میں شہریار منور سے اپنی پہلی ملاقات کی دلچسپ تفصیلات شیئر کیں، جس نے ان پر گہرا اور دیرپا تاثر چھوڑا۔بھارتی ماڈل کے مطابق یہ ملاقات کئی سال قبل دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی ایک تقریب کے موقع پر ہوئی تھی۔ اس وقت وہ زیادہ مقبول نہیں تھیں اور دونوں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔عرفی جاوید نے بتایا کہ انہوں نے شہریار منور سے تصویر بنوانے کی درخواست کی، تاہم اداکار نے صرف تصویر بنوانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان سے گفتگو بھی کی۔ان کے مطابق شہریار منور نے تقریباً 10 سے 15 منٹ تک ان سے بات چیت کی اور اس دوران انتہائی خوش مزاجی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا۔عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ شہریار منور کا یہ رویہ انہیں آج بھی یاد ہے، کیونکہ بعض اوقات حسنِ سلوک کا ایک چھوٹا سا مظاہرہ بھی کسی کے ذہن پر دیرپا تاثر چھوڑ جاتا ہے۔