تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عامر خان کا خاندان کے لیے 100 کروڑ کی رہائش گاہ بنانے کا منصوبہ

عامر خان کا خاندان کے لیے 100 کروڑ کی رہائش گاہ بنانے کا منصوبہ

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے خاندان کے تمام افراد کے لیے ایک بڑی اور شاندار رہائش گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ممبئی کے مہنگے علاقے پالی ہل کے قریب واقع بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس کے دو رہائشی منصوبوں کی ازسرِنو تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام اپارٹمنٹس کو یکجا کر کے ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی، جو عامر خان اور ان کے خاندان کے لیے خصوصی رہائش گاہ ہوگی۔عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں، جبکہ نئے منصوبے کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی رہائش گاہ میں خاندانی تقریبات کے لیے وسیع جگہ کے علاوہ خاندان کے افراد کی ضروریات کے مطابق الگ رہائشی حصے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔