تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دل چاہتا ہے کی شوٹنگ میں عامر خان کو 17 حقیقی تھپڑ پڑے

دل چاہتا ہے کی شوٹنگ میں عامر خان کو 17 حقیقی تھپڑ پڑے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی مقبول فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ کی ریلیز کو 25 برس مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات یاد کیے، جن میں عامر خان کو ایک منظر کے لیے 17 مرتبہ حقیقی تھپڑ مارے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے بتایا کہ ایک اہم منظر میں اکشے کھنہ کے کردار ’’سد‘‘ کو عامر خان کے کردار ’’آکاش‘‘ کو تھپڑ مارنا تھا۔ حیران کن طور پر اس منظر میں استعمال ہونے والے تھپڑ نقلی نہیں تھے بلکہ حقیقت میں مارے گئے تھے۔عامر خان کے مطابق مختلف کیمرا زاویوں اور مناظر کے لیے یہ منظر 17 مرتبہ فلمایا گیا اور ہر مرتبہ اکشے کھنہ نے انہیں حقیقت میں تھپڑ مارا۔فرحان اختر نے بتایا کہ ابتدا میں صرف دور سے فلمائے جانے والے منظر کے لیے حقیقی تھپڑ مارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم منظر کے جذباتی اثر کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے خود باقی مناظر میں بھی حقیقی تھپڑ کھانے پر رضامندی ظاہر کی۔ان کے مطابق حقیقی تھپڑ سے عامر خان کو کردار کی جذباتی کیفیت برقرار رکھنے میں مدد مل رہی تھی۔ شوٹنگ مکمل ہونے تک عامر خان کے چہرے کے ایک جانب سوجن آگئی تھی اور تھپڑوں کے واضح نشانات بھی موجود تھے۔